Monday, 1 October 2012

Filled Under:

Mulla aur Behshat

ملا اور بہشت

ميں بھی حاضر تھا وہاں ، ضبط سخن کر نہ سکا
حق سے جب حضرت ملا کو ملا حکم بہشت
عرض کی ميں نے ، الہی! مری تقصير معاف
خوش نہ آئيں گے اسے حور و شراب و لب کشت
نہيں فردوس مقام جدل و قال و اقول
بحث و تکرار اس اللہ کے بندے کی سرشت
ہے بد آموزی اقوام و ملل کام اس کا
اور جنت ميں نہ مسجد ، نہ کليسا ، نہ کنشت




0 comments:

Post a Comment